7 فروری 2014 - 20:30
عمران الزعبی: سعودی عرب کے قوانین قرآن و سنت کے خلاف

شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے سعودی عرب کی طرف سے شام میں 83 ممالک کے دہشت گردوں کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردوں کو جنگي ہتھیار اور مالی وسائل بہم پہنچا رہا ہے اور سعودی عرب کے قوانین قرآن اور سنت کے سراسر خلاف ہیں۔

ابنا: شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے سعودی عرب کی طرف سے شام میں 83 ممالک کے دہشت گردوں  کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سعودی عرب دہشت گردوں کو جنگي ہتھیار اور مالی وسائل بہم پہنچا رہا ہے  اور سعودی عرب کے قوانین قرآن اور سنت کے سراسر خلاف ہیں۔ شامی وزیر نے سعودی عرب میں  سعودی دہشت گردوں کو واپسی پر سزا  دینےکے بارے میں منظور ہونے والے قوانین  کو آل سعود کا مکر فریب قراردیتے ہوئے کہا کہ آل سعود خود جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں اور سر دوسروں کے کاٹتے ہیں انھوں نے کہا کہ سعودی عرب میں جاری قوانین قرآن اور سنت نبوی کے سراسر خلاف ہیں  اور جب تک آل سعود  سعودی عرب میں برسراقتدار ہیں تب تک اسلامی قوانین کا سعودی عرب میں نفاذ ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب  کے بادشاہ کا انتخاب سعودی عوام کے ہاتھ میں نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھ میں ہے اور خانہ کعبہ پر آل سعود کا تسلط در حقیقت امریکہ اور اسرائیل کا کعبہ پر تسلط  ہے۔

.......

/169